تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کا جیل ریفارمز ایجنڈا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری ہے اور روٹیشن پالیسی کے مطابق محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو اپنی ملکیت سمجھا
نئے تقررات اور تبادلے
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
- محمد اظہر جاوید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ
- اصغر علی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان
- ارشد علی وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کیا گیا ہے
- شہباز اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ
- شہزاد حسین بخاری کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے
فوری نفاذ
سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں اور تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔








