بانی کی فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں، اب سے یہ بھی بند کردی جائیں گی، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کی تازہ ترین گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیملی کو بانی سے صرف حال احوال کیلئے ملاقات کی اجازت ہے، وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کلر سیداں میں بچے تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق، پی ڈی ایم اے کا نوٹس، ڈی سی راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ
ملاقاتوں کی پابندیاں
فیملی کی ملاقاتیں بھی سیاسی پیغام پر مشتمل ہورہی ہیں، اب سے فیملی ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی۔ وکلا نے کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ ملاقاتیں بھی بند کردی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے قومی سلامتی اور وار کورس کے وفد کا دورہ متحدہ عرب امارات
ملک کی عدم استحکام کی سازشیں
فیصل واوڈا کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش سختی سے روکی جائے گی۔ اشتعال کرنے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے۔
کیسز کا منطقی انجام
ان کا کہنا تھا کہ اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ 9 مئی کے دہشتگرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔ ملک کو عدم استحکام اور فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائیگا۔








