کرکٹر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
محمد نواز کی شاندار کارکردگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل راؤنڈر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار
مائیک ہیسن کا اعتماد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بائیں ہاتھ کے سپنر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نواز پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جو اعتبار اور اعتماد کیا، اس پر وہ مکمل طور پر پورا اترے۔ بالخصوص مختصر فارمیٹ ٹی 20 میں آل راؤنڈر محمد نواز سب سے آگے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا مطلب فحاشی نہیں بلکہ خود مختاری ہے: میرا سیٹھی
مین آف دی سیریز کی کارکردگی
محمد نواز جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹ لے کر مین آف دی سیریز رہے جبکہ اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای سیریز کے 5 میچوں میں 120 رنز اور 10 وکٹ کے ساتھ بہترین کھلاڑی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے،اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
نومبر 2025 کی ٹرائی سیریز
تیسری بار وہ نومبر 2025 میں راولپنڈی میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹرائی سیریز میں 52 رنز اور 10 وکٹ لے کر سیریز کے بہترین کھلاڑی بنے۔ 2025 میں محمد نواز 26 ٹی 20 میچز میں 4 مرتبہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
سال کے اعداد و شمار
اس دوران آل راؤنڈر نے پاکستان کے لیے 74.4 اوورز کروائے اور 490 رنز دیے، جس میں انہوں نے 13.16 کی اوسط سے 2025 ٹی 20 کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 36 وکٹیں حاصل کیں۔
بلے بازی کی کارکردگی
بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 19.05 کی اوسط سے 362 رنز بنائے، بہترین اسکور ناٹ آؤٹ 38 رنز رہا جبکہ 138.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 24 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔








