بلاول نے کہا تھا ہمارا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں، ترقی یافتہ ممالک سے ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بچہ گٹر میں گر کر نہیں مرتا، اینکر پرسن کرن ناز۔
ننھے ابراہیم کی ماں کی چیخیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا ہے ننھے ابراہیم کی مظلوم ماں کی چیخیں ابھی ذہن سے مخفی نہیں ہوئی تھیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار
حملہ کی تفصیلات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا کہ کیسے ایک ہنستا کھیلتا، ماں باپ سے اٹھکھیلیاں کرتا معصوم اچانک نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ بچے کی شرارت پر پرسکون چلتی ماں کا کلیجہ کیسے حلق میں آگیا۔ ماں نے اپنی آنکھوں سے اپنی زندگی کو غلاظت میں گرتے، ڈوبتے، گم ہوتے دیکھا۔ اللہ ذمہ داروں کو تباہ کرے۔ بلاول نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں بچے گٹر میں گر کر نہیں مرتے۔
سوشل میڈیا پر رد عمل
ننھے ابراہیم کی مظلوم ماں کی چیخیں ہی ابھی ذہن سے مخفی نہ ہوئی تھیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ کیسے ایک ہنستا کھیلتا ماں باپ سے اٹھکھیلیاں کرتا معصوم اچانک نظروں سے اوجھل ہوگیا بچے کی شرارت پر پرسکون چلتی ماں کا کلیجہ کیسے حلق میں آگیا۔ کیسے ماں نے اپنی آنکھوں سے اپنی زندگی…
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) December 3, 2025








