ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ٹرائل رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد میں قانونی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ٹرائل رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ: ایک شخص کا شارٹس پہن کر برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ
ہائی کورٹ میں درخواست کا پس منظر
ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹرائل روکنے کی درخواست پر حکم امتناع جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست دائرکردی، جو کہ اپیل ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پریتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جلد نئے مہمان کی آمد کی تصدیق
اپیل کے نکات
اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ غیر موجودگی میں شواہد ریکارڈ کرکے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی نفی کی گئی ہے۔ استغاثہ کے 4 گواہان کے بیانات درخواست گزار کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کئے گئے۔ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دینے کے بجائے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت کو متعدد بار بتایا گیا کہ مقدمے کی اگلی سماعت 4 دسمبر کو ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹرائل پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔
سماجی میڈیا پر ردعمل
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے اپنے خلاف کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری، ہادی چٹھہ کیخلاف ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کی، اپیل
ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ کی آئندہ…— imran waseem (@imranwaseem92) December 3, 2025








