بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینک نہر میں ڈوبنے سے فوجی ہلاک ہو گیا
بھارتی فوج کا ٹینک ڈوبنے کا واقعہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں اندرا گاندھی کینال میں بھارتی فوج کا ٹینک ڈوبنے سے ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکہ نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کردیا
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح معمول کی فوجی مشق کے دوران پیش آیا، جس کے دوران ٹینک میں دو فوجی موجود تھے۔ ایک فوجی کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ دوسرا اندر ہی پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک جرمانوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، 8 دسمبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
لاش کی بازیابی کی کارروائی
پولیس کے مطابق ہلاک فوجی کی لاش کو کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد باہر نکالا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مشق کے دوران بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کررہے تھے کہ ایک ٹینک درمیان میں پھنس کر ڈوبنے لگا۔
ایمرجنسی خدمات کی کارروائی
اطلاع ملتے ہی پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔








