ہمت کارڈ کے ذریعے ہزاروں افرادِ باہمت کو مالی بااختیاری دی جا رہی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افرادِ باہمت کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ افرادِ باہمت ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ افرادِ باہمت بوجھ نہیں، پنجاب کے ماتھے کا جھومر ہمارے لئے رحمت اور ہمارا فخر ہیں۔ پنجاب میں افرادِ باہمت اب ترس نہیں، خود داری کے ساتھ اپنا حق لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مسیحی قیدیوں کیلئے جیلوں میں کرسمس تقریبات منعقد کرنےکا فیصلہ
حقیقی بہادری کا تصور
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ زندگی کی مشکلات کے باوجود مسکرانا نہیں چھوڑتے، وہی اصل بہادر اور اصل فاتح ہیں۔ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ سپیشل افراد کو احساسِ محرومی نہیں، احساسِ ملکیت دے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید
ہمت کارڈ اور مالی سہارا
ہمت کارڈ کے ذریعے ہزاروں افرادِ باہمت کو مالی سہارا نہیں، مالی بااختیاری دی جا رہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل ہیروز کے لئے الیکٹرک بس کا سفر مفت ہے، معاونت اور ریمپ بھی بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگنے والی 10 سالہ بچی سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی
اسسیٹیو ڈیوائسز کی فراہمی
پنجاب میں سپیشل ہیروز کو اسسیٹیو ڈیوائسز اور وہیل چیئرز ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ سپیشل پرسنز کی زندگی میں آسانی لانے کے لئے مصنوعی اعضا اور میڈیکل ایڈ فراہم کی جا رہی ہے۔
مشروعہ اور فرض
افرادِ باہمت کو معاشرتی دھارے کے مرکز میں لانا ہمارا مشن اور انہیں باوقار زندگی دینا ہمارا فرض ہے۔








