چیف آف ڈیفنس کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
رانو ثناءاللہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کی تقرری کے حوالے سے کسی قسم کا اختلاف یا تنازع موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
نئے عہدے کا تعارف
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا عہدہ ہے جو حالیہ آئینی ترمیم اور نئی قانونی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، اسی لیے اس کے قواعد و ضوابط کی منظوری میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید
میڈیا کی قیاس آرائیاں
رانا ثناءاللہ نے میڈیا کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ CDF کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے غیر ضروری بحث جاری ہے۔ وزیراعظم کے متعلقہ دفتر نے اس معاملے پر نہ کوئی وضاحت جاری کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب سمجھا ہے۔
نوٹیفکیشن کا وقت
میری رائے میں نوٹیفکیشن آئندہ تین سے چار روز میں جاری ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چند دن صبر کرنا چاہیے، جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے آ جائے گا۔








