کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، کارتک آریان بالی ووڈ پر برس پڑے
جی ایچ کیو کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوھانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس: جسٹس آغا فیصل کا سماعت سے انکار
ملاقات کے موضوعات
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
عزم کا اعادہ
فریقین نے پاک، سعودی مسلح افواج کے دیرینہ و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔








