ابراہیم کی والدہ کی چیخوں پر میرے پاس الفاظ نہیں، معافی مانگتا ہوں:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی میں افسوسناک واقعہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ ننھے ابراہیم کے ساتھ پیش آیا۔ ابراہیم کی والدہ کی چیخوں پر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں بلیم گیم سے آگے نکل کر ذمہ داری لیتا ہوں، اوپر والے سے اور بچے کے گھر والوں سے معافی چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ابراہیم کے گھر کا دورہ

مرتضیٰ وہاب نے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں ابراہیم کے والد، دادا اور خاندان سے ملاقات کی۔ ابراہیم کے دادا نے خواہش کی کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، خاندان اس وقت تکلیف اور درد سے گزر رہا ہے اس لیے وہاں گفتگو نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں خواتین ہراسگی معاملہ، وکیل وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ پیش کردی

تحقیقات اور معطلی

’’جنگ‘‘ کے مطابق میئر کراچی نے کہا کہ معطل کرنا شروعات ہے، ابھی انکوائری شروع ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صبح اجلاس بلایا تھا، انکوائری ہونی ہے۔ ہم نے سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ انجینئر، کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر، ضلعی مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی ایس پی کو بھی معطل کیا جا رہا ہے۔ مثال بنانا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فیکٹری مالک نے پاک، بھارت میچ کے 700 ٹکٹ مفت تقسیم کردیئے

ریسکیو آپریشن میں ناکامی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بنیادی طور پر جس طرح کا رسپانس ہونا چاہیے تھا وہ نہیں تھا۔ وہاں 124 لوگ کھڑے ہوئے جس کی وجہ سے ریسکیو کا کام نہیں ہو پایا۔ بحیثیت حکومت خلل ڈالنے والوں کو روکنا ہماری ذمہ داری تھی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے پاس کام ہو رہا تھا، وہاں سے شاول پہنچا لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔

سیاست اور ذمہ داری

میئر کراچی نے کہا کہ میں بلیم گیم سے آگے نکل کر ذمہ داری لیتا ہوں۔ میں اوپر والے سے اور بچے کے گھر والوں سے معافی چاہتا ہوں۔ غم کی گھڑی میں الزامات کی سیاست میں نہیں جاؤں گا۔ آج میرے اور ٹاؤن چیئرمین کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ مین ہول پر ڈھکن لگانا مسئلہ نہیں ہے، 2 لاکھ 45 ہزار ڈھکن ہیں، ایک سال میں 88 ہزار گٹر کے ڈھکن لگائے گئے ہیں۔ تھانے دار کو معلوم ہے کہ چوری کا سامان کہاں بکتا ہے، فائبر والے گٹر کے ڈھکن بھی چوری کرکے لے جاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...