پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی کیونکہ وہ اسکول کا سٹار طالب علم تھا
برطانیہ میں پاکستانی نوجوان کی ڈی پورٹیشن روک دی گئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسکول کا اسٹار طالب علم ہونے پر پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی۔
محمد اذہان کا پس منظر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 22 سالہ پاکستانی نژاد محمد اذہان کے ریکارڈ میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور بعد ازاں اسکول سے اخراج جیسے واقعات شامل ہیں۔
قید کی مدت اور اپیل
محمد اذہان کو Class A اور Class B میں منشیات کی ترسیل میں ملوث ہونے پر 30 ماہ قید کی سزا ملی تھی۔ منشیات نیٹ ورک میں ملوث ہونے پر محمد اذہان 30 ماہ قید کاٹ چکا ہے جب کہ برطانوی ٹربیونل نے اس کی اپیل منظور کر لی ہے۔
اسکول کا اسٹار طالب علم
تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ اسکول کا اسٹار طالب علم ہونے پر پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی ہے۔








