پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے
پنجاب حکومت کے افسروں کے تقرروتبادلے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔
تبادلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق:
- ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد کا تبادلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
- محمد نعمان صدیق کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔
- ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کا تبادلہ کر دیا گیا۔
نئے تقررات
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- محمد آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا۔
- ڈپٹی کمشنر بہاولپور فرحان فاروق کا تبادلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
- سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔
- محمد طیب خان کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا۔








