این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے: وزیر خزانہ

این ایف سی کے حوالے سے وزیر خزانہ کی گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے، این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ نے بھارت کا “سب سے پسندیدہ قوم” کا درجہ ختم کردیا

اجلاس کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبرز اجلاس میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا موٹو ہے نہ کچھ کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے: عظمٰی بخاری

اجلاس میں مالی صورتحال پر بریفنگ

اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنے والے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا

آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون

محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، فورم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو نمائندے منتخب کرنے کے حق سے 1970میں محروم رکھاگیا، جسٹس صلاح الدین

سیلاب اور دیگر چیلنجز

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا۔ این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے سال نو کے موقع پر ملاقات، 6 افراد کی فہرست تیار

صوبوں کے مشترکہ عزم کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہیں، یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی

چیلنجز کا سامنا

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال ملک کو بھارت کی جانب سے غیر معمولی خطرات اور سیلابوں جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کٹھن حالات میں ہم ایک مضبوط وفاق کی صورت میں متحد کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 6 زخمی

تجاویز برائے وسائل کی تقسیم

دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی نے وسائل کی تقسیم کے 2 نئے طریقہ کار پر تجاویز وزیراعظم کو پیش کردی ہیں۔ پہلی تجویز قابل تقسیم محاصل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ، واٹر سیکیورٹی وغیرہ کے لیے 2.5 فیصد کٹوتی کی ہے۔

صوبوں کے درمیان تقسیم میں تبدیلی کی تجویز

صوبوں کے درمیان این ایف سی کی تقسیم میں آبادی کا وزن کم کرکے ریونیو جنریشن، زرخیزی اور Forest Cover جیسے عوامل کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...