ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس آخری مرحلے میں داخل، شیر افضل مروت بطور وکیل کیس لڑیں گے
ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا متنازع ٹویٹ کیس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ 342 کا بیان جمع کروا دیا گیا۔ حتمی دلائل کل ہوں گے۔ عدالت نے ملزمان کی بریت، دوبارہ جرح اور اسٹیٹ کونسل کی متفرق درخواستیں مسترد کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی، طلال چوہدری
عدالت کا فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی تینوں درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ بریت، دوبارہ جرح اور اسٹیٹ کونسل سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت میں شیر افضل مروت نے ایمان مزاری اور ہادی کے کیس میں وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
سماعت کی صورتحال
وکیل شیرافضل مروت نے جوابات کے لئے ایک دن کی مہلت کی استدعا کی مگر جج نے فوری جوابات دینے پر زور دیا۔ تاہم اسٹیٹ کونسل کی ٹیم نے ملزمان کا تین سو بیالیس کا بیان جمع کروا دیا۔ عدالت نے سماعت حتمی دلائل کے لئے کل تک ملتوی کر دی۔ کیس کا فیصلہ جمعہ کو ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔








