اسلام آباد ہائیکورٹ، انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار

ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار  رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں مکہ شریف پہنچنے کی جلدی تھی، میزبانوں سے گزارش کی کوئی ٹیکسی لے دی جائے، میجر صاحب اپنی فیملی کے ہمراہ ساحل سمندر کی طرف لے گئے۔

عدالت کے ریمارکس

جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی۔ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوکر ریاست کا مؤقف پیش کریں؛ یہ بہت اہم معاملہ ہے۔ ہم دیکھ لیں کہ ریاست کی اِس متعلق تشریح کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانس کے ذریعے ڈیؤڈرنٹ کو زیادہ سے زیادہ برداشت کرنے کی کوشش، 8 سالہ بچی کی ڈیؤڈرنٹ چیلنج کے دوران موت ہوگئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی کارروائی

جسٹس محسن نے  استفسار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے صدر، گورنر، پارلیمان کو بھیجی جاسکتی ہے، کونسل کے رولز میں رائے صرف پارلیمان کو بھیجنے کا تذکرہ ہے۔ پارلیمان کو معاملہ بھیجنا تھا، آپ نے ایک ایس ایچ او کو کیسے بھیج دیا؟

یہ بھی پڑھیں: چین میں سابق اعلیٰ سرکاری افسر کو رشوت لینے پر سزائے موت سنا دی گئی

وکیل کا مؤقف

اس پر وکیل اسلامی نظریاتی کونسل نے عدالت کو بتایا کہ  ہماری ہر رائے پارلیمنٹ کو ہی جاتی ہے، کوئی بھی چیز ہو وہ وہاں پیش کی جاتی ہے۔

وکیل اسلامی نظریاتی کونسل کے مؤقف پر درخواست گزار کے  وکیل  نے مؤقف اپنایا کہ  اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس کوئی کام ہے نہیں، یہ اپنا جواز بنانے کیلئے یہ کچھ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ کو کالا سانپ قرار دیا گیا اور اس نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین کی تعیناتی

دوران سماعت  اسلامی نظریاتی کونسل کے نمائندے نے عدالت میں واضح کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔

اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال اٹھایا کہ  کیا عدالت چیئرمین کی تعیناتی کیلئے آرڈر پاس کرے؟ چیئرمین نہیں تو آپ خود اپنا چیئرمین مقرر کرانے کیلئے کوشش کریں۔

کیس کا نتیجہ

بعد ازاں عدالت نے انجینئرمحمد علی مرزا کو گستاخی کامرتکب قراردینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا اور کیس کی سماعت موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...