ہماری بنیادی تعلیم ایسے معیار کی نہیں جس سے اچھے بیچلرز پیدا ہو سکیں، اچھی بنیاد رکھے بغیر بہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی، شاہد خاقان عباسی
تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اصلاحات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بنیادی سطح سے اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہم جامعات سے پہلے انٹرمیڈیٹ اور سکول سطح کے نظام پر توجہ دینی ہوگی، کیونکہ ہماری بنیادی تعلیم ایسے معیار کی نہیں جس سے اچھے بیچلرز پیدا ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 10 سالہ بچی کی گردن اور ٹانگ پر جامنی نشان، والدین اسے ہسپتال لے گئے تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
بنیادی تعلیم کی اہمیت
ریکٹر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اچھی بنیاد نہیں رکھی جائے گی تو بہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ بورڈ سسٹم میں جدت وقت کی ضرورت ہے اور یو ایس تعلیمی ماڈل کو پاکستان میں فروغ دینے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔
تعلیمی ریگولیٹرز کا کردار
اپنے خطاب میں واضح کیا کہ موجودہ ریگولیٹر تعلیمی نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں اور ایچ ای سی کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا۔








