سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا، رانا ثنا اللہ
سینیٹر رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے آپریشن میں رکاوٹیں، دہشتگردوں کی سہولت کاری کی توانکا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ اگر سہیل آفریدی تقریروں کی حد تک سیاست کرتے ہیں تو اس کی اجازت ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
بانی پی ٹی آئی کے پروٹوکول پر رائے
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق بی کلاس اور سہولیات ان کا حق ہے۔ ملاقات کی حد تک رہیں تو ملاقات سے نہیں روکنا چاہیے، اگر بانی سے ملاقات میں احتجاج، حکومت کیخلاف تحریک، دہشتگردی سے سہولت کاری سے متعلق لائحہ عمل کیلئے ہے تو ملاقات نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی
فیض حمید کا معاملہ
ہماری معلومات کے مطابق فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا، فیض حمید کی سزا سے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کو گوشت مزید سستا، قیمت 500 روپے کلو سے بھی نیچے آ گئی
سی ڈی ایف کا مستقبل اور اہمیت
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایف حساس، قومی سیکیورٹی سے متعلق بہت ہی اہمیت کا حامل ادارہ بننے جارہا ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدہ کیلئے قانون تبدیل کیا گیا، سی ڈی ایف کیلئے ریگولیشنز اور رولز فریم ہونے ہیں۔ سی ڈی ایف کے رولز کیلئے بہت زیادہ احتیاط درکار ہے۔
قومی سلامتی اور بین الاقوامی پروپیگنڈا
سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں تاخیر سے متعلق قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔ بیرون ملک سے پاکستان مخالف مواد پھیلانے والے افراد کی فہرست میں اضافہ ہو گا، قومی سلامتی سے متعلق بیرون ملک سے پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قومی سلامتی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے کی کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا۔ سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا۔








