وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،’’ ستھرا پنجاب‘‘ میں مزید جدت لانے کیلیے اہم فیصلے

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اجلاس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت "ستھرا پنجاب" پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں پروگرام کے ہر پہلو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مزید جدت لانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے سیریز، دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو شکست دے دی

جدید صفائی کے اقدامات

اجلاس میں صوبے بھر میں پہلی بار صفائی کے لیے جدید الیکٹرک وہیکلز، "ویسٹ ٹو ویلیو" پراجیکٹ اور جرمانوں کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "ویسٹ ٹو ویلیو" پراجیکٹ کے لیے وسط جنوری تک جامع پلان طلب کر لیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پہلی مرتبہ اتوار کے روز بھی صفائی کے لیے عملہ تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا

قانون کی سختی

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کی گرفت میں آئیں گے اور ان کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ پنجاب میں روڈز پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والا 15 دن کے بعد قانون کی گرفت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفرکی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

اس موقع پر روایتی جھاڑو کی بجائے "ستھرا پنجاب" کے ہیروز کے لیے جدید میکینیکل سوئپر استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے تحت ہر یونین کونسل میں صفائی کے ہیروز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر 2 یونین کونسل کو ایک ٹریکٹر کی فراہمی کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا

نئی صفائی کا نظام

صفائی کے نئے نظم و نسق اور نئے معیار کے لیے پنجاب میں کوڑے دان اور کنٹینر کے لیے باقاعدہ ویسٹ انکلوژر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ 67 لاکھ فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت مسترد

وزیراعلیٰ کی آراء

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔ زیرو سے آغاز کا وقت آچکا ہے اور ساتھ ہی ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں وقت کے ساتھ بہتری لارہے ہیں۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے مثبت فیڈ بیک آرہا ہے۔

شفافیت کے اقدامات

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شفافیت کے لیے ستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے "وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم" اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے۔ ویسٹ کمپنیوں کے لیے کے پی آئیز کے مطابق کارکردگی کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...