الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی، فیصل واوڈا
افتتاحی بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں: خواجہ آصف
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسے کہا تھا ویسے ہی 72 گھنٹوں سے پہلے یہ بات سچ ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی
مستقبل کی پیشگوئی
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پہلے بھی جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا، انشااللّٰہ آگے بھی جو کہوں گا وہ درست ثابت ہو گا۔
ٹوئٹر اقتباس
الحمداللہ پاکستانی قوم مبارک ہو
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہو گئی
جیسے کہا تھا ویسے ہی 72 گھنٹوں سے پہلے یہ بات سچ ثابت ہوئی
پہلے بھی جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا انشااللہ آگے بھی جو کہوں گا وہ درست ثابت ہو گا۔
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) December 4, 2025








