بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہتر علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی لندن منتقلی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو بہتر علاج کیلئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صحت کی خرابی اور اسپتال میں داخلہ
تفصیلات کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء کو 23 نومبر کو دل اور سینے کے انفیکشن کی تکلیف کے باعث ڈھاکہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت سی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے خالدہ ضیاء کے بہتر علاج کیلئے لندن روانگی کی منظوری دے دی ہے۔ خالدہ ضیاء کے ہمراہ ان کی جماعت کے عبوری سربراہ طارق رحمان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان لندن روانہ ہونے کیلئے کل صبح بنگلہ دیش پہنچیں گی۔
لندن منتقلی کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق خالدہ ضیاء کے ذاتی معالج زاہد حسین نے کہا ہے کہ خالدہ ضیاء کو کل صبح ایئر ایمبولینس کے ذریعے براستہ قطر، لندن منتقل کیا جائے گا۔
ہمراہ جانے والے افراد
خالدہ ضیاء کے ایڈوائزر انعام الحق چوہدری کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کی علاج کیلئے لندن منتقلی میں ان کے ایک ایڈوائزر، ان کی بہو، 7 ڈاکٹر، 2 اسپیشل فورس کے ارکان اور ان کی پارٹی کے عبوری سربراہ کے معاون بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔








