سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے۔" جیو نیوز کے مطابق، فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ "چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں اور پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا
تعیناتی کی منظوری
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھیجوا دی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔
اہم سنگ میل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔








