پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی اور تجارت میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان معاہدے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور کرغزستان کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں کرغزستان کے صدر صادر جپاروف کا شاندار استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر کرغزستان اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات

کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی ’وژن سینٹرل ایشیا‘ پالیسی کا عزم دُہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کے فروغ اور توسیع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا اور روڈ کوریڈور فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تنازعات کو بین الاقوامی قانون اور یو این چارٹر کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر پُرامن افغانستان اور افغانوں کے پائیدار مستقبل پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر کرغزستان نے پاکستان کو قابلِ اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کاسا 1000 منصوبہ ہے، دونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دورہ اور معاہدوں پر دستخط

بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر صادر جپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا。

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...