میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات
اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا کی جانب سے 3 بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کی تصدیق؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
نیول چیف کی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز اور میری ٹائم ڈومین میں ترقی کے نئے مواقع پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
پاکستانی بحریہ کا کردار
انہوں نے معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر ڈیٹرنس پر گفتگو کی اور علاقائی امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں مسترد
بحری خطرات اور اقدامات
اس موقع پر شرکاء کو موجودہ بحری خطرات، میری ٹائم ڈومین سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ کے نمایاں اقدامات اور ساحلی کمیونٹی کی ترقی سے متعلق کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفد کی composition
وفد میں ارکانِ پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، سینئر فوجی افسران، میڈیا کے نمائندے، کاروباری شخصیات، صنعت کار اور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔








