ننکانہ، سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 6 منشیات فروش ہلاک
نونکانہ صاحب میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ( سی سی ڈی) کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
شاہ کوٹ میں واقعہ
شاہ کوٹ میں مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدہ ملزمان کی شناخت
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق شاہ کوٹ کے 5 رہائشی منشیات فروش مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک منشیات فروش کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت اکرم، عثمان، عابد، ایوب، خرم اور افضل کے نام سے ہوئی ہے۔








