میانوالی میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیا
قتل کا واقعہ
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر میانوالی میں والدین نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔ والد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آرہے؟ مداح کے سوال پر سوریا کمار نے کیا جواب دیا؟
والدین کی خواہشات
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بیٹے کی خواہش رکھتے تھے، اور بیٹی کے پیدا ہونے پر مبینہ طور پر اسے قتل کردیا۔
پولیس کی تحقیقات
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو ماہ کی بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مارا گیا ہے۔ بچی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔








