امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست 19 سے بڑھا کر 30 ممالک تک کرنے کا فیصلہ کرلیا
امریکا کی سفری پابندیوں میں اضافہ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
سیکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کی وضاحت
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکٹری کرسٹی نائم کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کامل خان نے سیالکوٹ سٹالینز سے راہیں جدا کرلیں
نئی پابندیاں اور امیگریشن درخواستیں
رواں ماہ کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی تھیں۔ ان میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شہری راست کیو آر کوڈ کے ذریعے بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں، ترجمان نادرا
جن ممالک پر پابندیاں عائد ہیں
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جون میں جن 19 ملکوں پر پہلے ہی جزوی سفری پابندیاں عائد تھیں، ان پر نئی پابندیوں کی سختیاں نافذ کی گئیں۔
ان ممالک میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی تک نافذ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شہری سے 10 روز قبل 4 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والا پولیس سب انسپیکٹر نکلا، مجرم گرفتار
دیگر متاثرہ ممالک
اسی طرح دیگر ممالک جنہیں جون میں جزوی پابندیوں کا سامنا تھا، ان میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔
امریکی حکام کی تشویش
امریکی حکام کے مطابق صورتحال کا جائزہ جاری ہے اور فہرست میں مزید ممالک شامل کیے جانے کا امکان ہے۔








