پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب
کرپٹو ریگولیشن میں پاکستان کا کردار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ لائن ) چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سالگرہ سے 2 دن پہلے بچے کی باتھ ڈب میں ڈوب کر موت، والدین کو سزا سنا دی گئی
بائننس بلاک چین ویک کی تقریب
دبئی میں بائننس بلاک چین ویک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یو اے ای کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے وزیر عمر سلطان العلمہ سمیت ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات
پاکستان کی نمائندگی
عالمی سطح پر منعقد کیے گئے اس بڑے ڈیجیٹل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی بلال بن ثاقب نے کی۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے، پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ملکوں کے لیے ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی کنجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی تنخواہ لا کر ماں کو دی،باپ کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں شاید ماں کی دعا سے زیادہ اثر رکھتی ہیں، سعادت مندی کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک ہے۔
سفارتی اور ٹیکنالوجی کا سنگ میل
تقریب میں موجود ماہرین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرپٹو ایونٹس میں پاکستان کی موجودگی سفارتی اور ٹیکنالوجی کا سنگ میل ہے، پاکستان کا عالمی کرپٹو گفتگو میں فعال کردار ملکی ٹیک سیکٹر کے لئے مثبت پیش رفت ہے۔
آئندہ ایونٹس میں شرکت
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلال بن ثاقب 9 دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں بھی شریک ہوں گے۔








