امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر گرفتار شہری پاکستانی نہیں بلکہ افغان ہے: پاکستان دفتر خارجہ
پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری کی گرفتاری پر پاکستان کے دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بنی عمران خان سے ملاقات کرانے کی قرار داد منظور کرلی
پاکستانی شہری نہیں، افغان شہری
ترجمان طاہر اندرابی کے مطابق امریکہ میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں، تحقیقات کے مطابق لقمان خان افغان شہری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے
لقمان خان کی زندگی کا خلاصہ
لقمان خان بطور مہاجر پاکستان میں کچھ عرصہ رہا، افغان شہری نے بیشتر زندگی امریکہ میں گزاری ہے۔ پاکستانی شہری کی امریکہ میں گرفتاری سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد خبر چلائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے امریکی بزنس لیڈر نوید انور چوہدری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
دہری شہریت اور پناہ گزینی
ترجمان نے بتایا کہ لقمان خان کے پاس امریکہ اور افغانستان کی دہری شہریت ہے، لقمان خان نے کچھ وقت افغان پناہ گزین کیمپ میں بھی گزارا۔
یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
گرفتاری کے حالات
واضح رہے کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں آئی جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات پر عمل نہ کیا اور مزاحمت کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کی تحقیقات کے دوران لقمان خان کے ٹرک سے پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
برآمد ہونے والی دستاویز میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی دروازوں کے نشانات اور ایک پولیس افسر کا نام شامل تھا۔








