اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار
اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب
واقعے کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں بانی متحدہ کی بیٹی کو ایئر پورٹ لینے جا رہا ہوں، رؤف صدیقی
قانونی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
وزیر اعلیٰ کا اعلان
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔
پنجاب پولیس کی بہتری
اس اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے。








