معین خان سے متعلق رکن سندھ اسمبلی فیک نیوز کا شکار: دعائے مغفرت کی درخواست کر دی
معین خان کی جھوٹی خبر پر دعا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما صابر قائمخانی نے معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کی دُعا کی درخواست کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کا واضح پیغام
سندھ اسمبلی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کے لیے دُعا کی درخواست کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کا فل بینچ سنے یہ اہم ضرورت ہے:سینیٹر حامد خان
فیک نیوز کی وضاحت
سندھ اسمبلی کے دیگر اراکین نے صابر قائمخانی کو روکا اور سپیکر نے بھی معین خان کے انتقال کی خبر سے متعلق کہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔
معذرت کا بیان
ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کر لی۔








