جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل ہسپتال لاہور سے گرفتار
کوٹ لکھپت پولیس کی کاروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
جعلی ڈاکٹر کی شناخت
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق ملزمہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے رشوت وصول کر رہی تھی، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سونیا بی بی ڈاکٹر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
ملزمہ کا پس منظر
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمہ سونیا بی بی چک منگلا میر پور خاص کی رہائشی ہے۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ ملزمہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کرواتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اس کی قیمت ایک کروڑ ہے، درفشاں کی پینٹنگ کی ویڈیو وائرل
مالی استحصال اور قانونی کاروائی
ملزمہ ڈاکٹر بن کر اب تک شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کی تعریف
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔








