جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل ہسپتال لاہور سے گرفتار
کوٹ لکھپت پولیس کی کاروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ لکھپت پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: سبزی بیچنے کے لیے گاڑی پر سپیکر لگانے پر مقدمہ درج
جعلی ڈاکٹر کی شناخت
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کے مطابق ملزمہ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹر بن کر عوام سے رشوت وصول کر رہی تھی، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم سونیا بی بی ڈاکٹر نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ، تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
ملزمہ کا پس منظر
اے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ ملزمہ سونیا بی بی چک منگلا میر پور خاص کی رہائشی ہے۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ ملزمہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈاکٹر کرواتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ فنڈ: برطرف ملازمین کی مشروط بحالی، انکوائری کا حکم
مالی استحصال اور قانونی کاروائی
ملزمہ ڈاکٹر بن کر اب تک شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کی تعریف
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔








