آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ کرانے کی درخواست خارج
آڈیو لیک کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال
ملزمان کی عدالت میں پیشی
علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔








