جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم

موثر کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ بن گئی

خصوصی اجلاس کا انعقاد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے

نظام کی اصلاحات

دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات؛ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے طلباء کی مایوس کن کارکردگی، کسی سکول کے آدھے تو کہیں سب طلباء فیل

کریک ڈاؤن کی ہدایت

اس موقع پر ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج سے تعلق کا الزام، بھارتی اداکارہ کے چھکے چھوٹ گئے

غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ ‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی باؤلر محمد شامی نے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کی سوشل میڈیا پر ’بےعزتی‘ کر دی

محسن نقوی کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ ‎ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے۔‎‎ یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔ ‎جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریسکیو ٹیم موقع پر 15 منٹ میں پہنچ گئی تھی لیکن وقت کم اور پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا: ڈی جی ریسکیو کے پی کے

عوام کو سہولیات فراہم کرنا

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط طریقوں سے لوگ باہر جا کر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں، امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: Pakistan Loses 7 Wickets for 71 Runs Against India

وزارت اوورسیز کے عزم

اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین ‎نے کہا کہ پروٹیکٹر کا مکمل شفاف نظام وقت کا بنیادی تقاضا ہے۔ ‎لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لئے وزارت داخلہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن سے خوش نہیں، پاگل ہوچکا، روس پر مزید پابندیاں لگائیں گے: ٹرمپ

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی

اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ‎ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر سٹامپ اور امیگریشن امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت

اجلاس میں سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...