جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم
موثر کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، سرمایہ کاروں کا جوش و خروش بڑھ گیا
خصوصی اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ذریعہ آمدن، صحافی اقرارالحسن نے سوال اٹھادیا
نظام کی اصلاحات
دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
کریک ڈاؤن کی ہدایت
اس موقع پر جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں بس اور ٹرالر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
محسن نقوی کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ ڈیپورٹ شدہ افراد کا پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ویزہ نہ ملنے کو یقینی بنائیں گے۔ یکساں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس نیشنل پولیس بیورو سے جاری کیا جائے گا۔ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جائے گی، گرین پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر بنانے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس آپریشن روکنے کے لیے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا
عوام کو سہولیات فراہم کرنا
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط طریقوں سے لوگ باہر جا کر ملک کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں، امیگریشن ریفارمز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور عالمی ساکھ بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 1 شخص ہلاک 7 زخمی، ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کر دی
وزارت اوورسیز کے عزم
اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکٹر کا مکمل شفاف نظام وقت کا بنیادی تقاضا ہے۔ لیبر ویزے پر جانے والے افراد کے پاس مستند دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز پروٹیکٹر اور امیگریشن سسٹم میں بہتری کے لئے وزارت داخلہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی زندگی کا مختصر قصہ: اقتدار اور دولت کا لالچ، وفا یا نظریہ یا کمٹمنٹ یا انسانی رشتے، کس شے پہ یقین نہیں رکھتے، خواجہ محمد آصف
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی
اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن اور نامکمل دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ای ڈرائیونگ لائسنس، پروٹیکٹر سٹامپ اور امیگریشن امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں شرکت
اجلاس میں سیکرٹری و سپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین نادرا، ڈی جی و ڈائریکٹرز ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔








