خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی کے مزید 57 مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا نیا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کو جرمانہ
محکمہ قانون کی سفارشات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پولیس اسٹیشن کے اندر پولیس نے کیا رکھا ہوا تھا؟ کروڑوں روپے کیش اور سونا کہاں سے آیا؟
پی ٹی آئی اراکین کے مقدمات
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کا جنگی بحری جہاز ڈبو دیا
ایڈووکیٹ جنرل آفس کی کارروائی
ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر اور پاکستان میں تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
حتمی فیصلہ کے امکانات
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ کی منظوری کے بعد عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کر دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این بند کرنے سے پاکستانی معیشت کو کیا نقصان ہوگا؟ آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے خبردار کردی
شفیع اللہ جان کا بیان
حکومتی معاون خصوصی شفیع اللہ جان کے مطابق، علی امین گنڈاپور کی حکومت میں بھی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے کر ریاست مقدمات سے دستبردار ہو چکی ہے۔
سیاسی بنیادوں پر کیسز
انہوں نے بتایا کہ تمام کیسز سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے تھے، جتنے بھی کیسز ہیں انصاف کے تقاضوں پر پورے نہیں اترتے، ایسے بے بنیاد اور من گھڑت کیسز کو ختم کیا جانا چاہیے۔








