21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

پاکستانی شہریوں کی غیر ملکی جیلوں میں قید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قید پاکستانیوں کی تعداد

تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

بھارت میں قید پاکستانی شہری

بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں قید کی صورتحال

سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مختلف جرائم میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قیدی

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن وہاں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔

چین میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد

چین میں اس وقت 652 پاکستانی شہری قید ہیں۔ یہاں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن کے جرائم میں ملوث ہیں۔

دیگر ممالک میں قید پاکستانی شہری

قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں۔

امریکا میں اس وقت 141 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں۔

مقدمات کی حالت

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...