فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری قوم کی امیدوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کا بیان
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا کہنا ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں حاملہ خاتون ساس اور نند کے ہاتھوں قتل
قیادت کی اہمیت
اپنے ایکس بیان میں کہا ان کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انکی تقرری قوم کی امیدوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ بلوچستان کی عوام ان کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ملکی دفاع، قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے ان کے وژن کو ایک تاریخی سنگِ میل سمجھتے ہیں۔
ٹویٹر بیان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انکی تقرری قوم کی امیدوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔…
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@JamalRaisani) December 5, 2025








