رائیڈرز کو ٹپ دینا فرض نہیں لیکن انہیں ذلیل کرنا جرم ہے، فضا علی کا ندا یاسر کو جواب
اداکارہ فضا علی کا ڈیلیوری بوائز کے حوالے سے بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان فضا علی نے ساتھی ٹی وی میزبان ندا یاسر کے ڈیلیوری فوڈ بوائز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رائیڈرز کو ٹپ دینا فرض نہیں لیکن انہیں ذلیل کرنا جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے، ان کی چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں، مہوش حیات
ندا یاسر کا بیان
چند دن قبل ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ کھانے لانے والے ڈیلیوری بوائز ساتھ میں کھلے پیسے نہ لانے کے بہانے بناکر جھوٹ بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈیلیوری بوائز کھلے پیسے نہ لانے کا جھوٹ بولتے ہیں، بہانے کرتے ہیں، جس پر انہیں ٹپ (اضافی پیسے) دینے کا دل بھی نہیں کرتا۔ ان کے مطابق جب کوئی ڈیلیوری بوائے کھلے پیسے نہ لانے کا بہانہ بناتا ہے، تب وہ اپنے ڈرائیور کو پیسے دے کر کھلے منگواتی ہیں اور ڈیلیوری بوائے کو اصل پیسے دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں
فضا علی کا رد عمل
فضا علی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کا کام عزت والا ہوتا ہے، رائیڈرز بھی عزت کے مستحق ہیں، ان کے کام کو چھوٹا نہ سمجھا جائے۔ ان کے مطابق ڈیلیوری بوائز کے بھی اہل خانہ ہوتے ہیں، ان کی والدہ، بچے اور بیوی بھی ان کے منتظر ہوتے ہیں اور یہ کہ ان کی کمائی کا واحد ذریعہ یہی کام ہوتا ہے۔
انسانیت اور عزت کا پیغام
انہوں نے کہا کہ رائیڈرز کو ذلیل کرنا کسی بھی صورت میں اچھا کام نہیں، ان پر تنقید کرنا اچھی بات نہیں۔ فضا علی کے مطابق رائیڈرز کو ٹپ دینا فرض نہیں لیکن انہیں ذلیل کرنا جرم ہے، ان کے خلاف باتیں کرنا غلط بات ہے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر سب کو پیغام دیا کہ رائیڈرز کی بھی عزت کی جانی چاہیے، انہیں ذلیل کرنا جرم ہے، انسانیت نہیں مرنی چاہیے۔








