دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست میں روسی صدر پیوٹن کا پہلا اور ٹرمپ کا تیسرا نمبر
پالیسی اور دولت کا تعلق
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں سیاست اور دولت کا گہرا تعلق ہمیشہ بحث کا موضوع رہا ہے، تاہم بعض سیاستدان ایسے بھی ہیں جنہوں نے اقتدار کے ساتھ ساتھ بے پناہ دولت بھی جمع کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے
امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست
پبلک نیوز کے مطابق ایک تازہ رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست سامنے آئی ہے، جس میں کئی طاقتور حکمرانوں کے نام شامل ہیں، تاہم اس فہرست میں کوئی پاکستانی سیاستدان شامل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ میں مزید پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، زندہ بچ جانیوالوں کے ہوشربا انکشافات
پہلا نمبر: پیوٹن
رپورٹ کے مطابق روس کے صدر پیوٹن دنیا کے سب سے امیر سیاستدان قرار دیے گئے ہیں، جن کی مبینہ دولت 200 ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ خوشی کے ساتھ نہیں ملایا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا بیان
دوسرا اور تیسرا نمبر
دوسرے نمبر پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دولت تقریباً 9 ارب ڈالر جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7.2 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا، عظمیٰ بخاری
دیگر امیر سیاستدان
فہرست میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی دولت تقریباً 5 ارب ڈالر، چینی صدر شی جن پنگ کی دولت ڈیڑھ ارب ڈالر اور افریقی ملک ایکویٹوریل گنی کے صدر تیودورو اوبیانگ کی دولت 60 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
دیگر امیر سیاستدانوں میں روانڈا کے صدر پال کاگامے، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی شامل ہیں۔
دولت کے تخمینے کی وضاحت
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تخمینے عام مالی وسائل، نجی کاروبار، اثاثے اور ریاستی اثاثوں سے مبینہ طور پر منسلک دولت کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں، جبکہ ان کی اصل مالیت کی تصدیق خود متعلقہ حکومتوں نے نہیں کی ہے۔








