پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پی پی پی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پی پی پی کے 58ویں یومِ تاسیس کی شاندار اور منظم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب پارٹی کے عہدیداران، کارکنان، اور کمیونٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت سے منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پی پی پی ریاض ریجن احسن عباسی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم، ملاقاتیں جاری

ذوالفقار علی بھٹو کا انقلابی وژن

احسن عباسی نے اپنے خطاب میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کے انقلابی وژن، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور پیپلز پارٹی کے تاریخی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یومِ تاسیس کا مقصد نظریاتی تسلسل اور جمہوریت کے لیے نئے ولولے کی تجدید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی شکست خوردہ وزیراعظم، صرف دھمکیاں دے سکتا ہے: وفاقی وزیراطلاعات

مہمانِ خصوصی و اعزازی خطیب

تقریب کے مہمانِ خصوصی پی پی پی سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل سردار رزاق تھے۔ انہوں نے 58ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ دن پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد، قربانیوں اور عوامی خدمت کے 58 سال مکمل ہونے کا عہد ہے۔

تقریب کے مہمانِ اعزازی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے صدر اعجاز رحیم تھے، جنہوں نے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے کردار، تنظیمی مضبوطی اور بیرونِ ملک کارکنان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آغاجانی کاوائس چانسلر گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے اعزاز میں عشائیہ

تقریب کا نظامت اور مقررین

تقریب کی نظامت سیکرٹری جنرل پی پی پی ریاض ریجن رانا عدیل نے پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی۔ مقررین میں سینئر نائب صدر PPP ریاض ریجن وسیم ساجد، صفیر حیدر، اور سردار نصیر خان شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں وفاق کی مضبوطی، عوامی حقوق کے تحفظ، اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اختتامی دعا اور کیک کاٹنا

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی ریاض ریجن ہدایت اللہ، قریب اللہ، احسن جمیل، اور حیدر علی نے بھی خطاب کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ اور کارکنوں کی مسلسل شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، جمہوری تسلسل، اور پارٹی قیادت کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، اور یومِ تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔

شرکاء نے تقریب کو بھرپور انداز میں سراہا اور اسے ریاض ریجن کی منظم اور مضبوط تنظیمی صلاحیتوں کی بہترین مثال قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...