ریاض میں “زاروا گرل اینڈ چِل ریسٹورنٹ” کا افتتاح، پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کی بھرپور شرکت
افتتاح کی تقریب کا آغاز
ریاض ( وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض میں Zarwa Grill and Chill Restaurant کا باوقار افتتاح ریسٹورنٹ کے اونر سید ثاقب زبیر کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم و معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت سید محمد بن ثاقب اور سید ابراہیم احمد نے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی احکامات کے مطابق کاروباری مراکز بند کیے جائیں گے، سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
درسِ قرآن اور مہمانانِ خصوصی
رانا عمر فاروق نے درسِ قرآن پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ابراہیم جٹ نے انجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عایض سلطان القحطانی نے بطور مہمانِ خاص شرکت کی اور ریسٹورنٹ کے قیام کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے دعاگو لمحات رضی محمد ولی نے ادا کیے۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر عایض سلطان القحطانی، سید قیصر گیلانی، سید طلحہ زبیر، رضی محمد ولی، غلام صفدر شامل تھے، جنہوں نے ریسٹورنٹ کے افتتاح کو قابلِ تحسین کاوش قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
کمیونٹی کی نمایاں شخصیات
تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں کمیونٹی شخصیات میں وقاص احمد، رانا سرفراز، ڈاکٹر شہزاد احمد، ظفر جاوید، امیر عالم، سردار شفیق سمیت دیگر حضرات شامل تھے .
Zarwa Grill and Chill Restaurant کا منفرد تجربہ
شرکاء نے ریسٹورنٹ کے منفرد ذائقوں، بہترین ماحول اور اعلیٰ انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ Zarwa Grill and Chill Restaurant ریاض میں پاکستانی فوڈ کا نیا نمایاں اضافہ ثابت ہوگا۔ تقریب پروقار انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔








