پاکستان انویسٹرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری افتخار احمد چیمہ کا پرتکلف عشائیہ

عشائیے کا اہتمام

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انویسٹرز فورم کے سینئر رکن اور جدہ میں مقیم بہاولپور کی ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ چوہدری افتخار احمد چیمہ کی جانب سے فورم کے نو منتخب عہدیداران اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں اسپنزر ہال میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کاروباری شخصیات، تاجر برادری اور فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت انجم اقبال وڑائچ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی جبکہ مہمانوں کا استقبال ملک محسن رضا نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، محمد رضوان کا ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب

میزبان کا خطاب

تقریب کا آغاز میزبان چوہدری افتخار احمد چیمہ کے پرتپاک خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باہمی تعاون، اتحاد اور ایک دوسرے کی معاونت نہایت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیداران تمام اراکین کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجر برادری کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

سابق وفاقی وزیر کا پیغام

تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انوسٹرز کا ملکر اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر چلنے سے فورم مظبوط ہو گا اور کاروباری مسائل بھی حل ہونگے، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ جائے جہاں معشیت بہتر ہو۔ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر اور ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری بشیر احمد چھینہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے شاندار تقریب کے انعقاد پر چوہدری افتخار احمد چیمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف کمیونٹی کو قریب لاتی ہیں بلکہ تاجر برادری کے اعتماد اور اتحاد میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اس دفعہ آن لائن شاپنگ کرنے والوں پر ٹیکس لگا ہے، اگلی دفعہ نہ کرنے پر ٹیکس لگے گا

نومنتخب عہدیداران کی گفتگو

نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ فورم جلد مختلف کمیٹیاں تشکیل دے گا جو اراکین کو کاروباری معاونت، رہنمائی اور نئے مواقع فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کے ذریعے کمیونٹی کے افراد کو ذمہ داریاں اور کاروباری روابط بڑھانے کے مواقع میسر آئیں گے، جس سے تعاون اور روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ عہدیداران نے تقریب کے شاندار انتظامات پر چوہدری افتخار احمد چیمہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

اختتامی دعا

تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی گجرات کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری شخصیت عنصر محمود دھول نے انویسٹرز فورم کی ترقی، تاجر برادری کے اتحاد اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...