53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
نادیہ حسین کے شوہر کا بینک فراڈ کیس
کراچی (ویب ڈیسک) معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نازک وقت میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے بریفنگ سے غیر حاضر رہنا واضح ثبوت ہے کہ اپوزیشن کو ملک کی سلامتی سے زیادہ اپنی سیاسی دکان چمکانے کی فکر ہے،محسن رانجھا
عدالت کا حکم
سندھ ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں عاطف خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی، تاہم دیگر افراد کی عبوری ضمانتیں بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا امکان
وکلا کا دفاع
سماعت کے دوران عاطف خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کا کیس میں براہِ راست کردار ثابت نہیں ہوتا۔ نادیہ حسین کے شوہر کو مارچ کے مہینے میں ایف آئی اے نے ایک نجی بینک میں کروڑوں روپے کی مبینہ خرد برد اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے معاملہ پر حراست میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: میری قومی ٹیم میں سلیکشن ہونی ہوگی تو ہوجائے گی، نہیں ہونی ہوگی تو نہیں ہوگی، سرفراز احمد
الزامات کی تفصیلات
نادیہ حسین کے شوہر پر بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کرنے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ مزید دلچسپ ہوگیا جب مبینہ طور پر کچھ رقم نادیہ حسین کے اکاؤنٹ میں بھی ٹرانسفر ہونے کا الزام آیا، جس پر اداکارہ کو بھی ایف آئی اے نے طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی ایف آئی اے نے بیوی حوالگی کے لیے ایس ایس پی بیٹے کے خلاف کیس دائر کر دیا
نادیہ حسین کا مؤقف
نادیہ حسین نے موقف اختیار کیا کہ سب جانتے ہیں کہ شوہر کے کیس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ جو رقم آئی تھی، اس کی وجہ بھی میں نے ایف آئی اے کو مکمل وضاحت کے ساتھ بتا دی تھی۔ اس کیس میں ایک موقع پر نادیہ حسین نے ایف آئی اہلکار پر رشوت کا تقاضا کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
ایف آئی اے کا بیان
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ رشوت طلب کرنے والے نے محض ڈی پی اے ایف آئی کی لگائی ہے اور اس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔








