خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا
وفاقی وزیر دفاع کا سخت مطالبہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چرانے والوں کو سر عام گولی مارنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنرل کے چین کی جانب سے پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر صحافی وسیم عباسی کا مزاحیہ تبصرہ
سماجی رابطے پر برہمی کا اظہار
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے کی ویڈیو پر وزیر دفاع نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایسے لوگوں کو موقع واردات پر لاکر گولی مارنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس عمر میں ایکشن فلم نہیں کی جارہی،بالیوڈ سپر اسٹار سلمان خان
معصوم بچوں کے قاتل کے طور پر جرم کی شناخت
اپنے ایکس پر انہوں نے کہا کہ ’اگر ان لوگوں کی ویڈیو ہے تو انکو موقع واردات پہ لا کر گولی ماریں کیونکہ یہ معصوم بچوں کے قاتل ہیں۔'
سسٹم پر تنقید
وزیر دفاع نے لکھا کہ اگر اس ویڈیو کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں ہوتا تو پھر سسٹم بھی ان بچوں کے قتل کا سہولت کار ہے۔








