فیس بک کی محبت کا بھیانک اختتام، 7 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے
افسوسناک واقعہ جہلم
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پرانا کوٹھا میں چند ہفتے قبل پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں خاندانی تنازع اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں پیش آنے والی ہلاکتوں نے 7 افراد کی جان لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں: بیرسٹر سیف
سوشل میڈیا دوستی کا آغاز
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق گاؤں کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے قریبی گاؤں کے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود لڑکی چند ہفتے قبل گھر سے بھاگ کر شہر جا پہنچی اور متعلقہ نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فضائیہ اور فوج کی ویب سائٹس ہیک کر لیں
لڑکی کی واپسی کی کوششیں
واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے لڑکی کو واپس گھر بھیجنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ مناسب وقت پر دونوں کی باقاعدہ رخصتی کر دیں گے۔ تاہم لڑکی کی واپسی کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی اور والدین اپنے وعدے سے منحرف ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں، حارث رؤوف
تشدد کی ایک رات
ذرائع کے مطابق، لڑکی کا شوہر اپنی بیوی کو واپس لانے کی کوشش کرتا رہا، لیکن ناکامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رات لڑکا دو دوستوں سمیت لڑکی کے گھر داخل ہوا، جہاں مبینہ طور پر لڑکی کی معاونت سے اس کے والدین اور دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور ان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی کا شوہر اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے، جبکہ مرکزی خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.








