قصور، زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر متاثرہ خاتون نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
خاتون کا افسوسناک اقدام
قصور (ویب ڈیسک) زیادتی کے ملزم کانسٹیبل کے بری ہونے پر متاثرہ خاتون نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو عجیب صورتحال کا سامنا ،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے سیاسی اثرورسوخ پرسوال اٹھنے لگے
واقعہ کی تفصیلات
دنیانیوز کے مطابق قصور کے قریب متاثرہ خاتون نے خود کو آگ لگا لی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: میاں اظہر کا انتقال، سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی کی حماد اظہر سے تعزیت، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
پولیس کی وضاحت
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022ء میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اس کے نتیجے میں ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کر دیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے اپیل کرنے کی بجائے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔
تحقیقات کے احکامات
پولیس ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اگر واقعے میں تفتیشی افسر کی ملی بھگت پائی گئی تو محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








