نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں نے والد سے ملاقات کیلئے جنوری میں ویزا اپلائی کیا ، مگر 2 ماہ گزرنے کے باوجود انہیں ویزا نہیں دیا گیا،سینیٹر عون عباس بپی
ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں (ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا، نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم جو کام انجام دیے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
منصوبے کے فوائد
جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج آپ کے شہر میں جو منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحفہ دیا ہے اس سے پوری ضلع کی تقدیر بدلے گی، اس منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولتیں میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دادا کہا کرتے تھے”بیٹا! عزت غریبوں سے بنتی ہے، وہ تمھارے پاس ”آس“لے کر آتے ہیں۔ ان کی آس کبھی ٹوٹنے مت دینا، اللہ بھی تمھارا مدد گار ہو گا“
زندگی کے مختلف شعبے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے بچے وقت پر اسکول پہنچ سکیں گے، مزدور کارخانوں میں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے، غرض یہ کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا مستفید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا
نواز شریف کی خدمات
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا اسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کے لیے ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
شہر کی حالت میں بہتری
شرکاء سے مخاطب ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر اسموگ میں آج کمی آئی ہے تو اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہیے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو اس کو چھپا نہیں سکتا اور مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑے گا.








