وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات

ملاقات کی تفصیلات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دوست طالبعلموں پر مشتمل ”پھینٹی گروپ“ تشکیل دیا جس کاکام لڑکیوں کو چھیڑنے والے افراد کو پھینٹی لگانا تھا، ایک طاقتور رکن کا نام ”جِن“ رکھا ہوا تھا.

دوطرفہ تعاون میں اضافہ

دونوں رہنما کے درمیان انسدادِ منشیات و سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات، منشیات کی روک تھام اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات اور 75 غیر ملکی سمیت 2001 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 12.797 بلین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی

امریکی سفیر کا اظہار خیال

’’جنگ‘‘ کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے انسدادِ منشیات اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کیا گیا، اور پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹری، تین بچوں کی ماں سے شادی نہ ہونے پر نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی

محسن نقوی کا بیان

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے، اور ایئرپورٹس پر منشیات کے کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، اور ہم انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

افغانستان سے منشیات کی صورتحال

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ ہم انسدادِ منشیات کے لیے امریکہ کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے، اور وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔

نیٹلی بیکر کا عزم

دوسری جانب نیٹلی بیکر نے کہا کہ وہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...