خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر: 27سال گزر گئے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا:مریم نواز
ٹانک میں آپریشن
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صحافی اسد ملک کو برطانوی پولیس نے گرفتار کرلیا، صفینہ خان کا دعویٰ
لکی مروت میں کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔
دہشت گردی کا قلع قمع
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی سپانسرڈ خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے。








